چینی سرمایہ کار  پاکستان کے  کاٹن  اور چمڑے کے شعبوں میں سرمایہ کاری  کے خواہاں 

340
 چینی سرمایہ کار  پاکستان کے  کاٹن  اور چمڑے کے شعبوں میں سرمایہ کاری  کے خواہاں 

کراچی: پاکستان میں کاٹن  اور چمڑے کے شعبوں کو گوانگزو انٹرپرائزز کی جانب   فروغ ملے گا ، چینی صنعت کاروں نے سیکریٹری تجارت اور سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے ساتھ ملاقات کے دوران ان شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ 

گوادر پرو کے مطابق  گوانگزو میں چینی کاروباری اداروں کے نمائندوں نے پاکستان میں  سیکرٹری  تجارت   محمد صالح احمد فاروقی سے ملاقات کی اور سرمایہ کاری کے ذریعے ٹیکسٹائل کے شعبے میں پاکستان کی مدد کی  یقین دہانی کروائی ۔ اس سرمایہ کاری سے نئی ٹیکنالوجی لانے، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔

  گوادر پرو کے مطابق  فاروقی نے کہا کہ پاکستانی کاروباری ادارے پاکستان میں ٹیکسٹائل اور چمڑے کی صنعتوں کے امکانات کو دیکھ رہے ہیں جو کہ گزشتہ چند سالوں سے مسلسل بڑھ رہی ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ چینی سرمایہ کاری اور تعاون سے یہ شعبے مزید بلندیوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس سے بہت سے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرکے مقامی معیشت میں بھی مدد ملے گی۔  

گوادر پرو کے مطابق  گوانگزو کے ایک وفد کے ساتھ ایک سائیڈ لائن ملاقات کے دوران، ٹی ڈی اے پی کے سیکرٹری فرید اقبال قریشی نے کہا کہ پاکستانی کاروباری ادارے چینی کاروباری اداروں کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری قائم کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک میں اپنی سرمایہ کاری سے باہمی فائدے کو یقینی بنایا جا سکے۔  

گوادر پرو کے مطابق  انہوں نے مزید کہا کہ اس سرمایہ کاری سے پاکستان اپنے  کاٹن  اور چمڑے کے شعبوں کے روشن مستقبل کی طرف دیکھ سکتا ہے۔

انہوں نے چینی کاروباری اداروں کو اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ انہیں چینی شہریوں کی حفاظت سمیت بہترین کاروباری ماحول فراہم کیا جائے گا۔  

گوادر پرو کے مطابق فرید نے مزید کہا ہمارے بینک  آر ایم بی میں تجارت کی بھی اجازت دیتے ہیں، آپ کو دوسری کرنسی حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آر ایم بی اب کسی بھی دوسری کرنسی کی طرح اوپننگ لیٹر آف کریڈٹ ( ایل سی ) کے لیے ایک اچھی کرنسی ہے۔ مجموعی ماحول ترقی اور تجارت کے لیے بہت سازگار ہے۔ دونوں ممالک میں اور ہمیں پوری امید ہے کہ آپ کو یہاں موقع مل جائے گا۔