یوٹیوب نے اسٹوریز بند کرنے کا اعلان کردیا

492
YouTube

سان فرانسسكو: یوٹیوب کی جانب سے اسٹوریز کا آپشن ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ویڈیو ویب سائٹ یو ٹیوب نے 2018ء میں اسنیپ چیٹ سے متاثر ہوکر اپنی ایپ میں اسٹوریز کا آپشن پیش کیا تھا جسے ٹھیک ایک ماہ بعد ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسٹوریز کا مقصد یہ تھا کہ تخلیق کاروں کو صارفین سے جڑنے کا ایک نیا راستہ فراہم کیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی شمولیت بڑھانے کے لیے فل اسکرین آپشن بھی رکھے گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے اپنے باضابطہ اعلان میں کہا ہے کہ آج یوٹیوب پر تخلیق کے بہت سے طریقے ہیں جن میں کمیونٹی پوسٹس ہیں، شارٹس ہیں اور طویل مدت کی ویڈیوز شامل ہیں۔ لیکن اب اسٹوریز اپنی کشش کھورہی ہیں اور 26 جون 2023 سے انہیں بتدریج ختم کردیا جائے گا۔ اس تاریخ کو جو اسٹوری پوسٹ کی جائے گی وہ بھی اگلے سات روز میں غائب ہوجائے گی۔