ٹوئٹر نے بالآخر پکچر ان پکچر آپشن کو آزمانا شروع کردیا

439

سان فرانسسكو: ٹوئٹر کی جاب سے دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے مقابلے کے لیے پکچر ان پکچر آپشن کو آزمایا جا رہا ہے۔

ٹیکنالوجی کی خبریں دینے والی ویب سائٹس کے مطابق قبل ازیں بلیو ٹک والے حضرات کو دو گھنٹے تک کی ویڈیو پوسٹ کرنے کی اجازت سے لے کر دیگر سہولیات حاصل تھیں لیکن اب ٹوئٹر نے ملٹی ٹاسکنگ کو ممکن بنانے کے لیے تصویر میں تصویر (پکچر اِن پکچر) کا آپشن پیش کردیا ہے۔

پکچر اِن پکچر تمام پلیٹ فارم پر سرگرم ہوگیا ہے جس میں آپ ایک ہی وقت میں ویڈیو دیکھتے ہوئے یا کام کرتے ہوئے چھوٹی ونڈو میں ٹویٹس پڑھ سکتے ہیں۔ اس پی آئی پی آپشن کی ضرورت ایک عرصے سے محسوس کی جارہی تھی۔

ٹوئٹر نے اس سے قبل بھی سیکنڈ اسکرین پر بہت غور کیا ہے لیکن اب دو ویڈیو بھی ایک ہی اسکرین پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایک غیرمعمولی مثبت تبدیلی ہے۔