سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال کراچی ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کر گئیں

527

کراچی: جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر انتقال کرگئیں، خاندانی ذرائع نے ڈاکٹر سیمی جمالی کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کئی روز سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں اور وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ان کی نماز جنازہ کل اتوار کو بعد نماز عصر جناح اسپتال کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹرسیمی جمالی نے نوابشاہ سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کی۔ انہوں نے تھائی لینڈ سے ماسٹرآف پبلک ہیلتھ منیجمنٹ کی ایڈوانس ڈگری حاصل کی اور 1988ء میں بطور آر ایم او جے پی ایم سی جوائن کیا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کو1995ء میں جےپی ایم سی کےشعبہ حادثات کا انچارج مقررکیاگیا۔وہ 2010ء میں جے پی ایم سی کی جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنیں اور  پھر 6 سال بعد وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر ہوئیں۔