عمران خان اپنی ہی نفرت میں غرق ہو گیا،رانا ثنا اللہ

407
terrorists

فیصل آباد: وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ نفرت سے عزت نہیں ملتی اس سے عمران خان کی اپنی تباہی ہوئی اوراس نے اپنی جماعت کوخودحادثہ سے دوچارکرلیاہے۔اب کہتاہے مزاکرات کے لئے تیارہوں سیاست بھی چھوڑرہاہے۔

فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9مئی کوجوحرکت کی گئی اس طرح کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا۔قوم نے فتنہ کی شناخت نہ کی توحادثہ سے دوچارکردے گا۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ لوگ کہتے تھے کہ عمران خان کی گرفتاری ریڈلائن ہوگی جس کامطلب تھاکہ یہ فوج کے خلاف احتجاج کریں گے۔حالانکہ اُسے القادرٹرسٹ میں گرفتارکیاگیا۔ملک ریاض کوفائدہ پہنچایاگیا۔6سے8ارب روپے دے کر60ارب روپے ملک ریاض کودیے گئے۔

اُنہوں نے کہاکہ عمران خان ٹولہ میاں نوازشریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بناتارہا۔پونے چارسال کے دوران اسمبلی میں ہماری طرف دیکھاتک نہیں۔آرمی چیف اِسے بریفنگ کے لئے منت کرتے رہے۔اُنہوں نے کہاکہ جب  عمران خان ہمیں ڈاکوچورکہتارہااس وقت  فرح گوگی اربوں روپے لوٹ کرباہربھیج رہی تھیں۔فرح گوگی کی کرپشن کے ثبوت موجودہیں۔کورکمانڈرہائوس پرحملے کے دوران حساس اشیاء کوجلایاگیا۔اُنہوں نے عمران خان کومشورہ دیاکی نفرت کی جوآگ لگائی ہے اب اس کامقابلہ کرو۔ایک ہفتہ جیل میں گزارنے کے بعدپی ٹی آئی کوخیربادکہاجارہاہے۔سابق گورنرسندھ13دن جیل میں رہنے کے بعدکہتے ہیں عمران خان خداحافظ پی ٹی آئی اللہ حافظ۔ جب ملک مشکل وقت میں ہوتاہے تومسلم لیگ اُسے سنبھالتی ہے ّج بھی ملک مشکل میں ہے اورہم سنبھالیں گے۔