اسلام آباد: جے کے ایل ایف کے چیرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں شمعال ملک نے کہا کہ ہمیں ملک اور قو م کے لئے متحد ہونا ہوگا، 9 مئی کے واقعات پر بھارت جشن منا رہا ہے، پاک فوج ملکی سرحدوں کی محافظ ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات دہشت گردی ہیں، ان واقعات میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے ہم قوم قربانیاں دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، کشمیری عورتوں کی عزتیں محفوظ نہیں، نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے، لہذا کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا۔