مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے، عمران خان

612
مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے۔

زمان پارک لاہور میں عمران خان نے صحافیوں اور وکلا سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر گفتگو بھی کی، ان کا کہنا تھاکہ مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے، مراد سعید مستقبل کا لیڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج سے کوئی لڑائی نہیں یہ فوج میری ہے، جلد وقت تبدیل ہو نے والا ہے اور آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز دوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں۔اس کے علاوہ عمران خان سے لیگل ٹیم نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں عمران خان پر درج مقدمات اوران کے کیسزپرقانونی مشاورت کی گئی جبکہ عمران خان نے لیگل ٹیم سے گرفتارپارٹی رہنماوں کی رہائی سے متعلق گفتگو بھی کی۔

علاوہ ازیں ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت کو روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ سے یقینا کچھ فرق نہیں پڑتا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 310 روپے میں فروخت ہو رہا اور ملک آج کل ریکارڈ کمر توڑ مہنگائی کے چنگل میں ہے، قرضوں کے حجم میں نہایت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ معیشت اسی تیزی سے سکڑ رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری مجموعی سالانہ آمدن تو اس سود کیلئے بھی ناکافی ہے جسے ہمیں اپنے قرضوں پر ادا کرنا ہے، ایسے میں جب معیشت ہماری نگاہوں کے سامنے بکھر رہی ہے، قوم پر مسلط فسطائی حکومت تحریک انصاف کو کچلنے کیلئے جبر و ستم کے نت نئے طریقوں کی ایجاد میں لگی ہوئی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا ہے کہ ناجائز طریقوں سے جمع کی گئی پی ڈی ایم والوں کی ساری دولت ڈالروں کی صورت میں بیرون ملک چھپائی گئی ہے، پی ڈی ایم قائدین کیلئے تو روپے کی قدر میں گراوٹ سود مند(منافع بخش) ہے جبکہ پاکستان کے عوام غربت اور مہنگائی کے بوجھ تلے کچلے جائیں گے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 310 روپے میں فروخت ہورہا ہے اور ملک آج کل ریکارڈ کمر توڑ مہنگائی کے چنگل میں ہے۔قرضوں کے حجم میں نہایت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ معیشت اسی تیزی سے سکڑ رہی ہے۔ہماری مجموعی سالانہ آمدن تو اس سود کیلئے بھی ناکافی ہے جسے ہمیں اپنے قرضوں پر ادا کرنا ہے۔