عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا

398
Gold

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 1946 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450 روپے اور 385 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 236200 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 202503 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔