میڈیا پر کبھی کوئی قدغن برداشت نہیں کرینگے، نومنتخب صدر سی پی این ای ارشاد عارف

609

کراچی: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) کے سالانہ انتخابات 2023-24  مکمل ہوگئے۔

ارشاد عارف(روزنامہ 92 نیوز لاہور)کو صدر ،  انورساجدی(روزنامہ انتخاب کراچی) سینئر نائب صدر  ، اعجاز الحق(روزنامہ ایکسپریس کراچی ) کو سیکریٹری جنرل ،حامد حسین عابدی(روزنامہ امن کراچی)کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل ،عامر محمود(کرن گروپ کراچی)کو نائب صدر سندھ ، یوسف نظامی(ڈیلی پاکستان ٹوڈے لاہور)کونائب صدر پنجاب ،طاہر فاروق(ڈیلی اتحاد پشاور)کونائب صدر کے پی کے ،سردار خان نیازی(نیارخ)پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کو نائب صدر اسلام آباد ،  عارف بلوچ(ڈیلی بلوچستان ٹائمز کوئٹہ)کو نائب صدر بلوچستان ، غلام نبی چانڈیو(روزنامہ پاک کراچی) کوفنانس سیکریٹری اورزبیر محمود(ڈیلی صورت حال فیصل آباد) انفارمیشن سیکریٹری منتخب کیا گیا۔

دیگر عہدیداروں میں جوائنٹ سیکریٹری سندھ مقصود یوسفی(روزنامہ نئی بات کراچی)،جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ضیا تنولی(روزنامہ فائنل نیوز لاہور)،جوائنٹ سیکریٹری کے پی کے ممتاز صادق(روزنامہ آزادی سوات)،جوائنٹ سیکریٹری اسلام آباد یحی سدوزئی(روزنامہ لیڈ پاکستان اسلام آباد)،جوائنٹ سیکریٹری بلوچستان منیر بلوچ(روزنامہ نوائے وطن کوئٹہ)،قاضی اسد عابد (ماہنامہ عبرت میگزین حیدرآباد)،اکرام سہگل (ماہنامہ ڈیفنس جرنل کراچی)شیر محمد کھاوڑ(روزنامہ اپیل کراچی)،عبدالخالق علی (آن لائن نیوز ایجنسی)،احمد شفیق (ماہنامہ ہاسپٹیلٹی پلس لاہور)وقاص طارق (ڈیلی جہاں نما لاہور)،ذوالفقار راحت (ہاٹ لائن لاہور)،شہزاد امین (ڈیلی گلف نیوز لاہور)،ایم سراج(روزنامہ جہان پاکستان لاہور)،کاظم خان(ڈیلی ٹائمز لاہور)،ندیم بسرا(نوائے وقت لاہور)،عدنان ظفر (ڈیلی آج پشاور)،اکمل چوہان(روزنامہ وفا بہاولپور)،ایاز علی میمن(ڈیلی نجات سکھر)،فقیر منٹھار منگریو(روزنامہ مہران حیدرآباد)،علی ارباز خان(روزنامہ ملتان نامہ ملتان)،تنویرشوکت(روزنامہ غریب فیصل آباد)،فضل الحق (ڈیلی ٹائمز پشاور)،تزئین اختر (روزنامہ ازکار اسلام آباد)،خلیل الرحمن(روزنامہ اسلام اسلام آباد)،اعتزازحسین شاہ(روزنامہ میدان پشاور)،علی احمد ڈھلون(روزنامہ لیڈرلاہور)،محمود عالم خالد (ماہنامہ فروزاںکراچی)،علی حمزہ افغان(ہفت روزہ تکبیر کراچی )اوراویس رازی( ہفت روزہ عزم لاہور)منتخب کرلیا گیا  جبکہ واحد خاتون نشست پرصدر ارشاد احمد عارف نے منزہ سہام (ماہنامہ دوشیزہ کراچی )کو نامزد کیا۔

اس موقع پر کاظم خان نے کہا کہ سی پی این ای نے پہلے بھی ملک میں اظہار رائے کی آزادی کے فروغ کے لیے جدوجہد کی اور آئندہ بھی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

نومنتخب صدر سی پی این ای ارشاد عارف نے کہا کہ صحافت اور آزادی اظہار رائے کی آزادی کا تحفظ روز اول سے نصب العین رہا ہے اورسابق صدر کاظم خان کے اقدامات میرے لیے مشعل راہ ہیں ،جن سے مجھے نیا حوصلہ ملا ہے۔  میں سی پی این ای کی نومنتخب اسٹینڈنگ کمیٹی کے تعاون سے ان شا اللہ ان کے اقدامات کا تسلسل جاری رکھوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں آنے والا وقت کافی کٹھن نظر آرہا لیکن ہم میڈیا پر کبھی کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے۔ آخر میں انھوں نے تمام اراکین سی پی این ای کا شکریہ ادا کیا۔