کورونا کے 3 نئے کیسز رپورٹ، 6 مریضوں کی حالت نازک

330

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3کیس رپورٹ ہوئے اور6مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ہفتہ کو  قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے دوہزار 573ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.12فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،تاہم 6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔