مفت آٹا اسکیم کا سکینڈل حکمرانوں کی بدترین کرپشن کا ثبوت ہے، ضیاء الدین انصاری

326
terrorism

لاہور: امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے، مفت آٹا سکیم کا سکینڈل حکمرانوں کی بدترین کرپشن کا ثبوت ہے، غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے نام پر اربوں روپے کی بوکس اسکیمیوں سے لوٹا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہاکہ نااہل سربراہوں کی سرپرستی میں سرکاری ادارے تباہی کیدہانے پر پہنچ گئے ہیں مگر کرپٹ افراد کی کرپشن کو روکنے والا کوئی نہیں، نیب سمیت چیک اینڈ بیلنس بر قرار رکھنے اورانسداد بد عنوانی کے تمام ادارے کرپشن روکنے میں ناکام  ہوچکے ہیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے پوری قوم کو  بحرانوں اور مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے،حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مفٹ آٹا سکینڈل میں ملوث تمام قومی مجرموں کو بے نقاب کیا جائے اور قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں اور عوامی وسائل کو بری طرح لوٹنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔