الخدمت ’’آغوش ہوم ‘‘میں یتیم بچوں کے مفت داخلوں کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 

466

کراچی:ا لخدمت کراچی نے ’’آغوش ہوم ‘میں یتیم بچوں کے مفت داخلوں کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

گلشن معمار میں قائم’’ آغوش ہوم ‘‘میں رجسٹریشن کیلئے ضروری ہے کہ بچہ یتیم ہو،بچے کی عمر 5سے 8سال ہو ،انٹری اور میڈیکل ٹیسٹ پاس کرے ،جبکہ سرپرست یا والدہ کی جانب سے بیان حلفی اور قومی شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ بچے کا ب فارم ،والد کاڈیتھ سرٹیفکیٹ ،والد اور والدہ کی قومی شناختی کارڈ کی کاپیوں کے ہمراہ الخدمت آغوش ہوم سے رجوع کیا جا سکتا ہے ۔

دریں اثنا ڈائریکٹر’’ آغوش ہوم‘‘ عبد الرحمن فدا نے کہا کہ آغوش ہوم میں ہم نے یتیم خانے کا تصور بدل دیا ہے ۔یہاں بچے گھر جیسے ماحول میںپروان چڑھ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آغوش ہوم میں یتیم بچوں کو معیاری تعلیم، بہترین رہائشی سہو لیات، کھیل کودوجسمانی نشوونما ،صحت مندومتوازن خوراک ،غیر نصابی سرمیاں،اخلاقی ودینی تربیت دی جا رہی ہے جبکہ  انہیں ملبوسات اوریونیفارمز کی فراہمی بھی الخدمت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

عبد الرحمن فدانے کہاکہ کراچی میں رہنے والے تمام افراد کی ذمہ داری ہے کہ اگر ان کے ارد گرد کوئی ایسا یتیم بچہ موجود ہو جسے کمز ور مالی حالات کے سبب مشکلات کا سامنا ہو تو اسے بہتر مستقبل کیلئے وہ آغوش ہوم میں رجسٹرڈ کروانے کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں ۔