تحریک انصاف کاوفاقی وزیرصحت کی پریس کانفرنس پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

284

اسلام آباد:وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس پر  تحریک انصاف نے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا،ہتکِ عزت سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عبدالقادر پٹیل، نیب، وزارتِ صحت اور پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے  کے لئے قانونی چارہ جوئی کی  منظوری دے دی۔

بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی کی سربراہی میں چیئرمین تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کر دیا، عبدالقادر پٹیل کی پریس کانفرنس میں  بیہودہ الزام تراشی کیخلاف ہتکِ عزت سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔