۔9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، مریم صفدر

288
concessions

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم صفدر نے کہا ہے کہ جب لیڈر خود گیدڑ نکلے تو لوگ ساتھ نہیں دیتے،نوجوانوں کو ورغلانے والا عمران خان ہے، 9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، جس نے اپنی گرفتاری سے پہلے ایسے منصوبہ بنایا اور اہداف مقرر کیے جیسے غاروں میں بیٹھے دہشت گرد پلاننگ کرتے ہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم صفدر نے کہا کہ جس نے جلانے کے علاوہ کچھ نہیں سکھایا، خواتین کو پیٹرول بم بنانا سکھائے تاکہ ملک میں دہشت گردی پھیلے، آج عمران خان جیسے فتنے سے جان چھٹ گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے تکبر میں اسمبلیاں توڑیں لیکن بازی پلٹ گئی اور آج اسے منہ کی کھانی پڑی ہے،  عمران خان کا اتنا مکروہ مقصد تھا کہ اس کی اپنی جماعت کے لوگ کپتان کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں، عمران خان کے بچے لندن میں عیاشی کررہے ہیں۔

مریم صفدر کا کہنا تھا کہ جب سے تحریک انصاف کے لوگوں کی گرفتاریاں شروع ہوئیں ہیں ملک میں سکون ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ نواز شریف کا اے سی نکلوا دونگا، آج خود نشان عبرت بناہوا ہے،عمران خان فیض احمد کو لے کر آیا تھا، تاکہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری رکے۔