ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

572
Inflation rate

اسلام آباد: ملک میں ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.42فیصدکمی واقع ہوئی جب کہ پچھلے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 0.16فیصدکمی واقع ہوئی تھی۔

حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح کم ہوکر 45.49 فیصد کی سطح پر آگئی ہے، ملک میں گزشتہ 7 روز کے اندر 18 اشیائے ضروریہ مہنگی ،16 سستی ہوئیں جبکہ 17کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران انرجی سیور، بیف، مٹن، کھلا دودھ، دہی، دال ماش، چینی، خشک پاوڈر دودھ، اور باسمتی ٹوٹا چاول سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی18 اشیاء مہنگی ہوئیں۔ چکن، پیاز،لہسن،ایل پی جی، آٹا، ویجی ٹیبل گھی،دال چنا،دال مونگ،دال مسور،آگ جلانے والی لکڑی اور سرسوں کے تیل سمیت 16کی قیمتوں میں کمی اور 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 1.86فیصد، مٹن1.22 فیصد، تازہ کھلا دودھ 1.20 فیصد، بیف1.03 فیصد اور انرجی سیور4.91 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چکن کی قیمتوں میں 8.914 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 2.83 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 3.03، آٹے کی قیمتوں میں 3.33 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 1.51 فیصد دال مسور کی قیمتوں میں1.26فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں2.61 فیصد،پیاز کی قیمتوں میں 2.22 فیصد، ککنگ آئل کی قیمتوں میں1.01 فیصداورایل پی جی کی قیمتوں میں3.44 فیصد کمی واقع ہوئی۔