فردوس عاشق اعوان کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان 

298

اسلام آباد:فردوس عاشق اعوان نے بھی پاکستان  تحریک انصاف(پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ دہشتگرد کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہنا چاہتی ہوں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا  کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں،اپنا سیاسی سفر جاری رکھوں گی،عمران خان کا ایجنڈ ا ملک کیلئے زہر قاتل بن گیا ہے۔

فردوس عاشق عوان نے عمران خان پرتنقید کر تے ہو ئے کہا کہ عمران خان اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،عمرا ن خان پہلے دشمنوں کیلئے نہیں دوستوں کیلئے دشمن بنتے ہیں۔