اوپن مارکیٹ میں ڈالر مسلسل مہنگا، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

344
Depreciation

کراچی: اوپن مارکیٹ میں طلب برقرار رہنے کی وجہ سے ڈالر مسلسل مہنگا ہو رہا ہے، جب کہ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ بڑھ کر 310روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 84 پیسے کی کمی سے 284.90 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن آخری وقت میں انٹربینک ریٹ 59 پیسے کی کمی سے 285.15 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں طلب برقرار رہنے کے باعث ڈالر کی قدر مزید ایک روپے کے اضافے سے 310 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔