روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی

529
strengthen

کراچی: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 59 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی ۔

اعداد و شمار کے مطابق روپے کی قدر میں 0.21 فیصد کی بحالی دیکھی گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 285 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 1 روپے 39 پیسے کی بڑی کمی کے بعد 287 روپے 13 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 74 پیسے ہو گئی تھی۔