عمران خان کی بہن پر جعل سازی کا مقدمہ درج

723
forgery

لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نےتحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خان پر جعل سازی کا مقدمہ درج کر لیا۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق 6ارب روپے مالیت کی زمین جعلسازی سے 13 کروڑ روپے میں خریدی گئی،عمران خان کی بہن عظمیٰ خان اور انکے شوہراحد خان نےعثمان بزدار کے ساتھ مل کر 500 کنال اراضی پر قبضہ حاصل کیا ۔ متاثرین نے مقدمہ کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانہ کی درخواستیں دے رکھی تھیں ۔

ایف آئی آر کے مطابق عظمیٰ خان نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اعلان کے بعد گریٹر تھل کینال کے نام سے اربوں کی زمین کوڑیوں کے بھاؤ خریدی۔