انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2023 کے شیڈول کا اعلان

363

کراچی:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے بروز منگل 30مئی 2023ء سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل،کامرس اور آرٹس گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز اور امتحانی شیڈول ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں۔

ایسے امیدوار جنہیں بروز جمعرات 25مئی 2023ء تک ایڈمٹ کارڈز وصول نہ ہوں وہ بروز جمعہ 26مئی 2023ء سے اپنے ایڈمٹ کارڈز کی نقول اور امتحانی شیڈول بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے حاصل کرسکتے ہیں۔

ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنے کے لئے امتحانی فارم اور فیس جمع کرانے کی رسید، رجسٹریشن کارڈ اور میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی لانا ضروری ہوگا۔