سیاسی مردہ لاشوں کو اسٹیبلشمنٹ کندھوں سے اتارے، سراج الحق

495
involved

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اسٹیبلشمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی ڈی ایم،پی ٹی آئی اور پی پی پی کے سیاسی مردہ جسم کوآکسیجن دینا ترک کریں ان ہی جماعتوں کے ادوار میں پی آئی اے کو لوٹا گیا۔سٹیل مل کو لوٹا گیا ،پی ٹی سی ایل  یہاں تک توشہ خانہ کو لوٹا گیا۔

سراج الحق نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ مزید اس ملک میں سیاسی گند نہ پھیلائے، مطالبہ کرتا ہوں کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہیں کب تک وہ اپنا کھیل کھیلتے رہیں گے۔ملک کی خاطر جینا جہاد اور اس کے لیے مرنا عزم شہادت ہے میں رہوں نہ رہوں شیر دل نوجوان اور بچے اس ملک کی حفاظت کریں گے۔

 امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے ۔ہماری یہ زندگی دنیا میں آزمائش ہے، کوئی سازش کا منصوبہ بناتا ہے مگر زندگی و آسان کے مالک کے اپنے فیصلے ہوتے ہیں مجھ سمیت سینکڑوں جماعت اسلامی کے کارکنان کو بارود سے جلانے کا غلیظ منصوبہ ناکام ہوا۔

انہوں نے کہاکہ وعدہ کرتا ہوں کہ زندگی کا ایک ایک لمحہ اللہ کے دین اور پاکستان کے لیے گزاروں گا۔یوم تکریم شہداء منایا گیا۔لاکھوں مسلمانوں نے اس ملک کو حاصل کرنے کے لیے قربانیاں دیں، ایک عظیم مقصد کے لیے شہادتیں پیش کی گئیں وطن عزیز کی تعمیر میں کروڑوں  عوام کی جدوجہد شامل ہے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں کیا پاکستان کے لیے اس لیے قربانیاں دی گئیں کہ بد امنی ہوگی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی،پی ڈی ایم اور پی پی پی کی حکومتیں ذمہ دار ہیں ان کے لوگوں نے باہر اثاثے اور جائیدادیں بنائی ،ملک کو لوٹا۔پی آئی اے،پی ٹی سی ایل،سٹیل مل یہاں تک کہ توشہ خانے کو لوٹا اور اپنی دولت میں اضافہ کیا۔بدترین حکمرانی کرتے ہوئے انصاف،روزگار ،تعلیم امن کے حوالے سے عوام پر ظلم کیا۔اب ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہیں۔