نیشنل گیمز، آرمی کا دستہ گولڈ میڈلز کی سنچری اور مجموعی میڈلز کی ڈبل سنچری کے قریب

347

کوئٹہ:34ویں نیشنل گیمز میں آرمی کا دستہ گولڈ میڈلز کی سنچری اور مجموعی میڈلز کی ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گیا،کوئٹہ میں جاری 34ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے اب تک 95گولڈ میڈلز سمیت 180میڈلز حاصل کرلیے ہیں۔

آرمی کے ایتھلیٹس نے 57سلور اور 28برانز میڈلز بھی اپنے نام کیے ہیں،دوسرے نمبر پر موجود واپڈا نے نیشنل گیمز میں اب تک 48گولڈ، 49سلور اور 39برانز میڈلز جیتے ہیں جبکہ پاکستان نیوی نے 27گولڈ، 27سلور اور 34کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں،اس کے علاوہ پاکستان ائیرفورس 4گولڈ، 18سلور اور 25برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایتھلیٹس اب تک 2 گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں، ایچ ای سی کے کھلاڑیوں نے 9سلور اور 41برانز میڈلز حاصل کیے،خیبر پختونخوا، بلوچستان، پولیس اور ریلویز نے اب تک ایک ، ایک گولڈ میڈل جیتا ہے۔ کے پی نے 3سلور اور 18برانز، بلوچستان نے 7سلور اور 18برانز اور پولیس نے 5برانز میڈلز جیتے ہیں،ریلویز کے حصے میں بھی 18برانز میڈلز آئے ہیں۔

پنجاب نے 6سلور اور 20برانز میڈلز جبکہ سندھ نے 2سلور اور 10برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں،اسلام آباد کے ایتھلیٹس نے نیشنل گیمز میں اب تک تین برانز میڈلز جیتے ہیں جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کھلاڑی اب تک کوئی میڈلز نہیں جیت سکے ہیں۔