وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

234

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

وزیرِ اعظم نے ملاقات میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارت کی طرف سے کشمیر پر جھوٹے پروپیگنڈے اور مقبوضہ وادی میں حالیہ G-20 اجلاس بلا کر دنیا کو غلط ثاثر دینے کی مذموم کوشش کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے اقدام کو سراہا۔

وزیرِ اعظم نے وزیرِ خارجہ کے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی سے بھرپور خطاب کی بھی تعریف کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے۔ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ ثابت کرنے کی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گی۔ انہوں نےکہا کہ ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔