بھارتی بورڈ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کھیلنے پر رضامند

409

اسلام آباد:بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی )نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی تجویز مان لی ہے ، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 4میچز پاکستان میں اور بقیہ نیوٹرل وینیوز پر ہوں گے، نیوٹرل مقامات پر کون کون سے میچز ہوں گے، اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا اور اس سلسلے میں اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)مشروط طور پر ہائبرڈ ماڈل قبول کرے گا جس میں بھارت نے شرط رکھی ہے کہ پاکستان کو بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کیلئے تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیا کپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور نیوٹرل وینیو یو اے ای یا سری لنکا ہو سکتا ہے۔