اسلام آباد: ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے فرضی مشقیں

1332

راولپنڈی: ریسکیو 1122 کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فرضی مشق کا انعقاد راول ڈیم اسلام آباد میں کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی اور فرضی مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے  ریسکیو کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی کامران رشید، ایمرجنسی آفیسر(آپریشن) راولپنڈی صبغت اللہ کی کامیاب مشقوں کے انعقاد پر ریسکیو افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی۔ فرضی مشقوں میں پاک آرمی، سول ڈیفنس، محکمہ موسمیات، محکمہ ہیلتھ اور دیگر متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے منعقدہ فرضی مشقوں کا مقصد اداروں کے مابین مضبوط ہم آہنگی پیدا کرنا اور ان کی استعداد کار جانچنا ہے۔