گرفتاری سے بچ جانیوالے پی ٹی آئی رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

1574

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے گرفتاری سے بچ جانے والے رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق 9 مئی کو پرتشدد مظاہروں اور دیگر مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے تاحال گرفتاری سے بچ جانے والے رہنماؤں کا نام ای سی  ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست دے دی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے راجا خرم نواز، اخلاق اعوان اور علی اعوان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ملک حسنین اور ملک عامر علی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہوسکتے ہیں۔ ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور انہیں بیرون ملک فرار ہونے سے روکا جائے۔ ملزمان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج ہے۔