تحریک انصاف کے محبِ وطن افراد کو ق لیگ میں شمولیت کی دعوت

468
Invitation

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر و وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے آرکائیوز محمد طارق حسن نے کہا تحریک انصاف کے ہر محب وطن کے لئے پاکستان بنانے والی جماعت مسلم لیگ کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

طارق حسن کا کہنا تھا تعمیری سیاست سے ملک حاصل کیا اب ملک کے استحکام. ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر فرد کو اپنا قومی کردار ادا کرنا ہوگا یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں مسلم لیگ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ بھی موجود تھے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام محب وطن افراد کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت سے ہماارے آباؤاجداد کی روحوں تسکین حاصل ہوگا کیونکہ تعمیری سیاست سے ملک حاصل کیا اب ملک کے استحکام. ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر فرد کو اپنا قومی کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسوقت قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اس لئے ہر محب وطن اپنی جماعت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلیں پی ٹی آئی کے جو عہدیدار و کارکنان جو باکردار ہیں انکے لئے مسلم لیگ (ق) کھلے دل سے تسلیم کرکے ہر مقام پر عزت دینگے.