افسوس کی بات ہے عمران خان کارکنوں اور لیڈرشپ کو بھول گئے، ایمان مزاری

337

 راولپنڈی : رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے ایک بار  پھر عمران خان کو تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔

 پیر کو  لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی برانچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو ایک ہفتے میں تین بار گرفتار کیا گیا، آج عدالت نے میری والدہ کے لیے دوسرا ایم پی او  آرڈرکالعدم قرار دیا۔ 

ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت کو سوچنا چاہیے کہ گھروں کو اس طرح برباد نہ کرے۔ چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہیکہ عمران خان کارکنوں اور لیڈر شپ کو بھول گئے ہیں۔