ملک میں سونا مزید 2 ہزار روپے مہنگا ہوگیا

548
country

کراچی:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

 10گرام سونا 1714 روپے اضافے  سے 2 لاکھ 3 ہزار 446 روپیکا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 1972 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔