تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل

677
joined

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی،ملاقات میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سرداردوست محمد مزاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دوست مزاری کےآنےسےجنوبی پنجاب میں ن لیگ مزیدمضبوط ہوگی۔