اسکرین ٹورازم دنیا میں بیانیہ پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے، وزیراطلاعات

420

اسلام آ باد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسکرین ٹورازم دنیا میں بیانیہ پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے، ہمیں پروڈکشن میں اپنے شاندار ماضی کو شاندار حال میں تبدیل کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ   گزشتہ 30 سالوں میں پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑی، اسے عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، قطر، چین، ترکیہ، سعودی عرب، ایران اور دیگر ممالک نے فلم سازی کے شعبہ میں بے پناہ ترقی کی۔

مریم اورنگزیب  نے کہا کہ بدقسمتی سے فلم سازی کا شعبہ ایک خاص طبقے یعنی ایلیٹ کلاس تک محدود ہے اور عام فلم ساز چاہے جتنا باصلاحیت کیوں نہ ہو،  اس کو فلم سازی میں بہت سی مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے۔ اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے 2017میں پاکستانی فلم پالیسی کی بنیاد رکھی گئی جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے 2018میں دی تھی۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں میں پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑی، اسے عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں فلمی صنعت 60، 70 اور 80کی دہائیوں میں عروج پر تھی جو آہستہ آہستہ زوال کا شکار ہوتی گئی۔ سینما ہال شادی ہالوں، سی این جی اسٹیشنوں اور پٹرول پمپوں میں تبدیل ہوگئے جو فلم انڈسٹری کے مزید زوال کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ 2005-2006میں فلمی صنعت کی دوبارہ بحالی کا آغاز ہوا تاہم اس کی رفتار سست تھی۔