انتقامی سیاست کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دی جائے، نصراللہ رندھاوا

1495
National interest

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ہے کہ عام انتخابات اور دیانتدار قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نجات اور عوام کے مسائل کے دلدل سے نکال سکتے ہیں۔

نصراللہ رندھاوا کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بیروزگاری نے عام آدمی کی زندگی اجیرن جبکہ کرپٹ قیادت اور اسی ظالمانہ نظام نے بجٹ سے پہلے ہی عوام کو بے حال کر دیا ہے۔ اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ملک اور قوم کو مسائل سے چھٹکارہ مل سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے ضلعی عہدے داران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال سے برسراقتدار پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کی پوری توجہ اپنی کرپشن کو تحفظ اور مقدمات کے خاتمے کے بجائے ملک کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبود پر ہوتی تو آج حالات کچھ نہ کچھ ضرور تبدیل ہوچکے ہوتے،حالات کی بہتری کے لئے انتقامی سیاست اور انا وہٹ دھرمی کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح دی جائے پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے مگر پر شدد کاروائیوں کبھی بھی حمایت نہیں کی جاسکتی۔