لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے مزید 70 کارکنوں کی نظر بندی معطل کردی

447

 لاہور:ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 70 کارکنوں کی نظر بندی معطل کر دی۔

عدالت اب تک 101 کارکنان کی نظر بندی کے احکامات معطل کر چکی ہے۔ دوران سماعت جسٹس انوارالحق پنوں نے ریمارکس دیئے کہ خدارا اس ملک کو چلنے دیں، ایک بندہ ضمانت کرواکر باہرنکلتا ہے توآپ گرفتارکر لیتے، لوگوں کے حقوق پامال نہ کریں۔ لوگوں کوگھروں میں جاکرکھانا کھانے دیں۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے کہا کہ اب نہ کوئی جلوس نکل رہاہینہ کوئی جلسہ ہے، اگر کسی نے جلاو گھیراو کیا تو آپ مقدمہ درج کریں، نظربند کیوں کررہے ہیں؟ جناح ہاوس پرحملہ درست عمل نہیں، وکلا اپنے کلائنٹ کوکہیں کہ آئندہ ایسی واقعات کاحصہ نہ بنیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ بھٹہ سمیت 18 کارکنوں کی نظر بندی کا حکم معطل کر دیا۔ عدالت نے تمام افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے 3 روز کے لیے حفاظتی ضمانت بھی منظور کرلی۔ عدالت نے حکم دیا کہ 3 روز تک ان افراد کو کسی بھی مقدمے میں گرفتارنہ کیا جائے۔