میئر کراچی کیلیے انتخابات: پی پی کا الیکشن کمیشن کو خط

612
elections in Karachi

کراچی: پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مئیر،چئیرمین اورمخصوص نشستوں پرجلدازجلدانتخابات کرائےجائیں۔ سندھ کے4اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ایک سال قبل ہوئےتھے۔کراچی اورحیدرآباد میں طوفانی بارشوں کےباعث انتخابات ملتوی ہوئےتھے۔

خط کے مطابق کراچی اورحیدرآبادڈویژن میں بلدیاتی و ضمنی انتخابات کاعمل مکمل ہوچکاہے۔ مئیر،چئیرمین کےانتخابات نہ ہونےکےباعث سندھ میں بلدیاتی نظام فعال نہیں۔ منتخب افرادکوفعال بنانےمیں تاخیرآئین وقانون کےمقاصدسےمتصادم ہے۔