ملک میں 4 مرتبہ جمہوریت پر شب خون مارا گیا، عدالت نے کسی آمر کو گھر بھیجا؟ مریم نواز

399

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں 4 مرتبہ جمہوریت پر شب خون مارا گیا ہے، کیا کسی عدالت نے کسی آمر کو گھر بھیجا؟

وفاقی دارالحکومت میں شاہراہ دستور پر حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک کی تباہی بھی ججوں کے فیصلوں سے ہوئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ملک کو نظریہ ضرورت نے تباہ کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کی سہولت کاری کرنے والوں کی بات ہوگی، قانون سازی پارلیمنٹ کی ذمے داری ہے اس کو روکنا تمہاری ذمے داری نہیں۔ ہم سپریم کورٹ اور آئین کا احترام کرنے والے لوگ ہیں، اس عمارت کو ایمانداری نے نہیں عمران داری نے داغ دار کیا ہے۔ ہم تو اس جگہ پر احتجاج نہیں کرنا چاہتے تھے، لیکن اس عمارت سے جمہوریت کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔

لیگی رہنما نے مزید کہ اکہ عمران خان کو انجام تک پہنچانا اس عمارت کی ذمے داری تھی۔ 60 ارب روپے کا ملزم جب عدالت میں پیش ہوا تو کہا گیا ویلکم آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اسمبلیاں توڑنے میں عمران خان اور پرویز الہیٰ نہیں عارف علوی بھی ملوث تھے۔فتنہ اور انتشار پھیلانے والوں کو انجام تک پہنچانے کی ذمے داری عدلیہ کی تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ 4-3 کے فیصلے کو 3-2 میں بدل دیا گیا، ہم اقلیتی فیصلے کو نہیں مانتے۔