ہدایت الرحمٰن بلوچ عدالت کا نہیں لٹیروں کا قیدی ہے، عبدالحق ہاشمی

1542
prisoner

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ عدالت کا نہیں بدعنوان لٹیروں کا قیدی ہے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ان کی رہائی کیلئے ہر فورم استعمال کر رہی ہے انصاف کے دہرے معیار نے عدل وانصاف پرعوام کے اعتماد کو نقصان پہنچایا ہے ۔اداروں ،حکومت ،عدلیہ کے درمیان محازآرائی ٹھیک نہیں۔ہر طرف ملک وعوام کا نقصان ہور ہاہے لٹیروں کی حرام مال میں اضافہ اور وہ ہر وقت محفوظ ہوتے ہیں۔ سرمایہ داروں کیلئے عدلیہ کاتیز ترین عدالتی فیصلے اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو قانونی ضمانت کے حق سے محرومی نے اہل بلوچستان کو مایوس کر دیا ۔

اپنے بیان میں ان کا کہناتھا کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے حوالے سے سپریم کورٹ پسندوناپسند کے بجائے انصاف پر مبنی فیصلہ کریں تاکہ مظلوموں کی چار ماہ سے قید آوازآزاد ہوجائے۔ ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ فساد، زد،ذاتی وپارٹی مفادات کے بجائے قومی مفادات، صبر تحمل، بات چیت، مذاکرات کی راہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ ذاتی وپارٹی مفادات، اقتدار بچانے، مقدمات ختم کرنے، لوٹی ہوئی دولت چھپانے، باری باری مسلحہ جھتوں کو لاکر ایک دوسرے کو زیر اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے، تشدد، لاقانونیت سے فائدہ نہیں نقصان ہورہا ہے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ قوم تقسیم درتقسیم کی راہ پر نکل پڑاہے ۔جلائو گھیرائو،نفرت تعصب ،گالی وگولی کو رواج دیکر عوام سے صبر وتحمل اور برداشت شائستہ گفتگو ،اخلاق وتہذیب کاراستہ بھلا دیا گیا۔احتساب کے بجائے انتقام، عدل کے بجائے بے انصافی، قربانی کے بجائے مفادات کی سیاست نے حالات خراب کیے مقتدر قوتوں ،حکمرانوں اور ملک دشمنوں کی وجہ سے حالات اب بھی خراب ہیں۔