حکمران واردات کرنیوالے تھے عدلیہ نے روک دیا، عمران خان

358
judiciary

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ قوم سے عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران واردات کرنے والے تھے لیکن عدلیہ نے ان کو روک کر رکھا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ساری قوم کو خاص کر عدلیہ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور میں خاص طور پر ان کا شکر گزار ہوں، جس طرح انہوں نے قانون کے مطابق میرے اوپر بنائے گئے 145 مقدمات پر مجھے جیل سے بچایا، ہم ایک جگہ امید لے کر جاتے ہیں۔

وڈیو خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جو عوام نکلے ہیں، میں بات کر رہا ہوں جو پرامن لوگ نکلے ہیں کیونکہ میرےساتھ میرے چاہنے والے، ووٹر اور میرے کارکن ہمیشہ 27 سال ہم پرامن رہے ہیں۔ عدلیہ کی وجہ سے میں آج یہاں بیٹھا ہوں، اس کے اوپر اب پوری واردات کرنے والے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب آزاد عدلیہ جاتی ہے تو اس ملک میں آپ کی آزادی چلی جاتی ہے کیونکہ آزاد عدلیہ بنیادی حقوق کی حفاظت کرتی ہے۔ہماری جمہوریت چھوٹے دھاگے سے لٹک رہی ہے اور اس کو بچانے والی ہماری عدلیہ ہے اور اس عدلیہ پر یہ مافیا واردات کر رہا ہے۔