پنجاب میں تمام سرکاری اسکول کل سے کھولنے کا اعلان

826

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں کل 13 مئی سے تمام سرکاری اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد داولہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اسکول کی چھٹی کا آج آخری دن ہے۔ پنجاب بھرمیں سرکاری اسکولز کل معمول کے مطابق کھلیں گے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں پر تشدد مظاہروں میں اضافے کے بعد اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیاتھا۔