نیب ترامیم کا سب سے پہلا فائدہ عمران خان کو ہوا، مراد علی شاہ

682
difficult time

 کراچی:وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیب ترامیم کا سب سے پہلا فائدہ عمران خان کو ہوا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ حالات خراب کرنے کے ذمے اداروں کو قرار واقعی سزا ملے گی، کسی کو نہیں چھوڑیں گے، سب کو گرفتار کریں گے، نیب کے خلاف اسی ایوان نے قرار داد پیش کی، جب ہم نے کہا کہ نیب ختم کرو تو کہتے تھے کہ مک مکا کر لیا، نیب میں 90 دن کا ریمانڈ ہوتا تھا اب 14 دن کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، بڑی مشکل سے کراچی کو امن ملا ہے، احتجاج میں درختوں کی ٹہنیاں توڑ کر آگ لگائی جا رہی تھی، کل بھی پولیس موبائل کو آگ لگائی گئی، ہمارے پاس ثبوت ہیں، ان کو نہیں چھوڑیں گے۔

وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ چوہے ابھی چھپے ہوئے ہیں، بلوں سے نکلیں گے تو پکڑ لیے جائیں گے، یہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ تھا، ہمارے پاس پکے ثبوت ہیں، ہم متحدہ کو بھی دہشت گرد ڈکلیئر کرنے کے بھی حمایتی نہیں تھے، ایم کیو ایم نے ملک سے وفا داری کا ثبوت دیا اور الطاف حسین پر آرٹیکل 6 کی قرارداد پیش کی تھی۔