پی ٹی آئی قیادت کیخلاف دہشتگردی، قتل، اقدام قتل کا مقدمہ درج، 20 دفعات شامل

901
registered

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف دہشتگردی،قتل اور اقدام قتل سمیت 20 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہورمیں جاری ہنگاموں پرپارٹی لیڈرشپ کیخلاف تھانہ سرورروڈ میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل سمیت 20 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق میاں محمود الرشید اورمیاں اسلم اقبال نے پرتشدد جتھوں کی قیادت کی ،اورمیاں محمود الرشید اورمیاں اسلم اقبال کی فائرنگ سے دوافراد ہلاک ہوئے،مسلح کارکنوں نے جناح ہاوس سمیت سرکاری مشینری کو شدید نقصان پہنچایا۔

ایف آئی آر کے مطابق مشتعل کارکنوں کے پتھراؤسے پولیس کے افسران سمیت 53 اہلکارزخمی ہوئے،پی ٹی آئی قیادت سمیت مشتعل کارکنان نے منصوبے کے تحت امن وعامہ کو پامال کیا۔