پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی گرفتار

512

کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس نے علی زیدی کو کالا پل سے گرفتار کیا۔ ایم پی اے عدیل احمد کو بھی سنگر چورنگی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر احتجاج کرنے والے 23 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔پولیس پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو حراست میں لے کر گاڑی میں بٹھاکر نامعلوم مقام کی جانب لے کر گئی۔

علی زیدی کی گرفتاری سے متعلق موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہیں پولیس کی حراست میں لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے، پتھراو، توڑ پھوڑ کی۔کراچی میں بھی دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری کے بعد کراچی میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے انصاف ہاوس پر احتجاج کیا اور شارع فیصل کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھرا وکیا اور پولیس کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی، مظاہرین نے اسٹریٹ لائٹ کے کھمبوں کو توڑ دیا۔مشتعل مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی اور قیدیوں کو لیجانے والی وین کو بھی نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے ریڈ بس پر بھی پتھراو کیا جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔