عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار آدمی ہے، وزیر اعظم

420
The great daughters

لندن: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار آدمی ہے، چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کا جھوٹ قوم کے سامنے آ رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے میرے خلاف جو بیانیہ بنایا وہ جھوٹ پر مبنی تھا، نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں میرے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی گئی، کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے، عمران خان نے میرے خلاف ہر حربہ استعمال کیا لیکن ناکامی ہوئی، کیس سے میری عزت میں اضافہ ہوا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات بہت اچھی رہی، بہت جلد انویسٹمنٹ کانفرنس بلا رہے ہیں، جس میں ٹریڈ، ایجوکیشنل اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حوالے سے تعاون پر غور کیا جائے گا۔