کشمیر کی جدوجہدِ آزادی میں کسی ملک یا ایجنسی کا کوئی کردار نہیں، سابق سربراہ ‘را’

427

نئی دہلی: بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ کشمیر کی  جدوجہدِ آزادی میں کسی ملک یا ایجنسی کا کوئی کردار نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں امرجیت سنگھ دُلت نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں سے کشمیر نکل رہا ہے۔ وہاں مقامی افراد آزادی کی لڑائی لڑ رہے ہیں، کسی ملک یا ایجنسی کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔ کشمیر میں بھارتی فوج ہر کچھ عرصے کے بعد سست ہو جاتی ہے۔

اے ایس دُلت کا کہنا تھا کہ مقامی افراد کی جانب سے آزادی کی جدوجہد کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورت حال یکسر تبدیل ہوگئی ہے اور اب حالات بھارت کے کنٹرول سے بھی باہر جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی میں کسی بھی بیرونی ہاتھ کے شامل ہونے کے شواہد نہیں ہیں۔

اے ایس دُلت نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر فورم پر جاری ہے جب کہ آزادی کی تحریک بھی مقامی افراد کی امنگوں کی ترجمانی ہے۔