دور اندیشی کا ثبوت دیجئے، مفتی منیب کی چیف جسٹس سے گزارش

474

کراچی: رویت ہلال کمیٹی کے سابق اور تنظیم وفاق المدارس کے موجودہ سربراہ مفتی منیب الرحمن نے چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کی ہے کہ دور اندیشی کا ثبوت دیں اور سپریم کورٹ کے اختیارات کو ریگیولیٹ کرنے کی کوشش کو سبوتاژ نہ کریں۔

مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ آپ 16 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، از خود نوٹس، سپریم کورٹ کے بینچوں کی تشکیل کا اختیار سینیئر جج صاحبان کی سہ رکنی کمیٹی کو تفویض ہونے کی صورت میں آپ کے بعد آنے والوں پر بھی لاگو ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپ کا ذاتی مسئلہ نہیں، عدلیہ کے ادارے میں توازن رکھنے کا مسئلہ ہے، طاقت ور سسٹم کے آگے کھڑے ہونے کی سزا، ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عہدے سے ہٹا دیے گئے۔