لاہور: میاں بیوی کے جھلسنے میں بھائی اور بھابی ملوث نکلے

677

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے ہربنس پورہ میں گھر میں دھماکے سے میاں بیوی کے جھلسنے کے واقعے میں بھائی اور بھابی ملوث نکلے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شوہر اکبر کا بڑا بھائی اور بھابی آگ لگانے میں ملوث نکلے ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے اعجاز اور عظمیٰ کو گرفتار کرلیا۔واقعے کا مقدمہ جھلسنے والی خاتون آمنہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

مدعیہ مقدمہ کے مطابق اس کے جیٹھ اور جٹھانی نے پٹرول ڈال کر جلانے کی کوشش کی۔ 3ماہ قبل شادی ہوئی، میاں بیوی میں کوئی اختلاف نہیں۔

دوسری جانب زیر حراست ملزم اعجاز اور عظمیٰ سے تفتیش جاری ہے  اور دونوں نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے پر سامنے آئیں گے ۔

واضح رہے کہ آگ لگنے کا واقعہ یکم مئی رات 12 بجے ہربنس پورہ میں پیش آیا تھا۔