کیلی فورنیا: امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نےشورشرابہ ختم کرنے کی درخواست پر ایک 8 سالہ لڑکے سمیت پانچ افراد کو قتل کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص نے AR-15 طرز کے ہتھیار سے پڑوسیوں کو بچوں سمیت اس لیے ماردیا کیونکہ پڑوسیوں نے فائرنگ بند کرنے کی درخواست کی تھی، حملہ آور شخص اپنے گھر کے صحن میں فائرنگ کررہا تھا ، جس کی وجہ سے رات میں شو ر پیدا ہورہاتھا۔
ایف بی آئی ہیوسٹن آفس کے انچارج اسپیشل ایجنٹ جیمز اسمتھ کا کہنا ہے کہ حملہ آورشخص ابھی کہیں بھی ہو سکتا ہے،ہم اسے مسلح اور خطرناک سمجھتے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ وہ پیدل ہے لیکن ہم نہیں جانتے کہ وہ کہاں ہے، ہم اسے تلاش کررہے ہیں۔
پولیس کامزیدکہنا تھا کہ فائرنگ سے متاثرہ افراد کی عمریں5 سے40 برس کے درمیان ہیں، فائرنگ کے محرکات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا، جس کو تلاش کیا جارہا ہے۔