بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ، گھروں سے نکل آئے

1386
Earthquake

کوئٹہ: بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 20 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 35 کلومیٹر جنوب کی جانب تھا۔