پاکستان ریلویز کا شالیمار ایکسپریس کے کرایوں میں کمی

659

لاہور: پاکستان ریلویز نے شالیمار ایکسپریس کے کرایوں میں نمایاں کمی کردی۔

پاکستان ریلویز کے مطابق یکم مئی 2023 سے 15 مئی 2023 تک 15 دونوں کے لیے شالیمار ایکسپریس کی تمام کلاسوں میں 20 فیصد تک کا ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

15 مئی 2023 سے 30 مئی 2023 تک 15 دونوں کے لیے شالیمار ایکسپریس کی کلاسوں میں 10 فیصد کا ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تمام کرایوں میں کمی ایڈوانس اور کرنٹ بکنگ پر دی جائے گی جبکہ پہلے سے کی گئی ریزرویشن کا ڈسکاؤنٹڈ ریفنڈ بھی واپس دیا جائے گا۔