اب الیکشن باجوہ اور ساس کے کہنے پر نہیں اپنے وقت پر ہوگا، مریم اورنگزیب

270
without

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے اگر آئین کی دستک نہیں بلکہ ساس کے خوف بچوں اور بیگمات کے مشورے سے تمہارے حق میں فیصلہ دیا تو یہ اب ہم ہونے نہیں دیں گے،آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کو نہ قوم بخشے گی اور نہ ہم چھوڑیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  کیا ساس ہے! داماد کے پوسٹرز پر جوتے برسانے والے کی ترجمان بن گئیں،آئین اور عدل جب فارن ایجنٹ، داماد ، بیگمات، بچوں، ساس کے مشورے کی نذر ہو جائے تو ملک کو عمران جیسے فتنے، چور، جھوٹے، مہنگائی اور بے روزگاری بھگتنا پڑتی ہے، اب الیکشن باجوہ اور ساس کے کہنے پر نہیں اپنے وقت پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  پہلا سربراہ ہے جس کے بیان کی تردید اْس کی اپنی جماعت کا آفیشل اکاؤنٹ کر رہا ہے کہ ’’جو عمران نے کہا وہ عمران نے نہیں کہا‘‘، عوام کے ذہنوں  کے ساتھ اور نہ کھیلو قوم کے منہ پر جھوٹ نہ بولو، اسی لئے فراڈیے کو کالا کنستر  منہ پہ چڑھانا پڑتا ہے. مجرم ہو مجرم ہی رہو گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تم نے سماج ،اخلاق،سیاست ،معیشت تہس نہس کی، ذہنوں میں زہر گھولا،دلوں میں نفرت بھری، سیاست کو کو گندا، ملک کو مفلوج کیا، بے شرم تم نے باجوہ کے کہنے پہ اسمبلیاں کیوں توڑیں؟اقتدار کی خاطر پنجاب اور پختونخواہ کے  عوام کی تو ہین، نمائندوں کی تضحیک کی، انکی منتخب اسمبلیاں تحلیل کردیں،تم عدلیہ کو گالی دو، چیف جسٹس کی تصویر پہ جوتے مارو، دھمکی سے ضمانت کا ریلیف پیکج لو۔