احسن اقبال کی مدینہ منورہ میں نواز شریف سے ملاقات

634

مدینہ منورہ : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور تین مرتبہ کے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ملاقات کے دوران نوازشریف  اور احسن اقبال نے مسجد نبوی میں پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔